12:22 , 21 اکتوبر 2025
Watch Live

ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی: خواجہ آصف

ٹی ٹی پی
ٹی ٹی پی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ قطر میں ہونے والے مذاکرات صرف افغان طالبان کے ساتھ ہوئے، ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستانی بچوں کے قاتل ہیں، ان کے ساتھ کسی بھی صورت مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک افغان معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت استنبول میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ماحول مثبت رہا اور قطر و ترکیے کے حکام نے اسے قابلِ اعتماد بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ممالک کو آگاہ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد ایک خاص مکینزم کے تحت ہوگا، اور امکان ہے کہ ترکیے میں مذاکرات 25 سے 27 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں موجود ہے، اور دہشت گرد افغان شہری علاقوں میں چھپے ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ انہیں افغانستان کے اندر سے احکامات دیے جاتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی، صرف افغان طالبان سے مذاکرات کیے گئے ہیں تاکہ سرحدی امن اور خطے میں استحکام قائم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION